• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان افغانستان میں کسی دہشت گرد گروپ کو سپورٹ نہیں کررہا: آرمی چیف

پاکستان افغانستان میں کسی دہشت گرد گروپ کو سپورٹ نہیں کررہا: آرمی چیف

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے افغانستان میں دہشت گردی کی حالیہ لہر پر تشویش اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستانی بڑی تعداد میں افغانستان میں مختلف کاروباری سرگرمیاں یا مزدوری کرتے ہیں، افغانستان میں قیام پذیر پاکستانی بھی افغانیوں کے ساتھ دہشت گرد حملوں کا شکار ہوجاتے ہیں، افغانستان میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے پاکستانیوں کو دہشت گرد کہنا بدقسمتی ہے جب کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کئی دھڑے افغانستان میں روپوش ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) افغانستان میں افغان شناخت کے ساتھ چھپی ہوئی ہے جس کے زخمی، لاشیں بھی طبی مدد کے لیے پاکستان منتقل کی جاتی ہیں، اسی طرح افغان مہاجرین اور ان کے رشتہ دار بھی یہی عمل کرتے رہتے ہیں، افغان صدر کے ساتھ جن اقدامات کا وعدہ کیا گیا ہے اس پر قائم ہیں، افغانستان کو اپنے اندر دیکھنے کی ضرورت ہے کیوں کہ مسئلہ وہاں ہے، افغانستان میں دیرپا امن کے لیے پاکستان تمام اقدامات کی حمایت جاری رکھے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ غزنی سے ہلاک یا زخمی دہشت گردوں کی پاکستان واپسی کا الزام غلط اور بے بنیاد ہے کیوں کہ پاکستان افغانستان میں کسی دہشت گرد گروپ کو سپورٹ نہیں کررہا اور افغانستان میں موجود دہشت گردوں کو پاکستان سے کسی قسم کی مدد نہیں مل رہی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply