صبح صبح ان 5کاموں سے گریز کیجئے

ہم لوگ عموماً اس بات کا خیال رکھتے ہیں کہ صبح صبح کوئی ایسی بات نہ ہو جس سے پورا دن برا گزرے۔ اس لیے کوشش کرتےہیں برداشت، صبر اور تحمل کے ساتھ دن کی شروعات کریں۔لیکن ہمارے اندر بعض عادات ایسی ہوتی ہیں جن کا ہمیں علم نہیں ہوتا لیکن وہ ہمارا دن برباد کررہی ہوتی ہیں ۔ہم آپ کو بتاتے ایسے پانچ کاموں کے متعلق جو آپ کو صبح نہیں کرنے چاہیئں۔

٭سوشل میڈیا چیک کرنا

اکثر لوگ صبح سویرے اٹھ کر سب سے پہلے اپنے سوشل میڈیا کی خبر لیتے ہیں جو ذہنی تناؤ کا سبب ہو سکتا ہے۔ جب ہم سوکر اٹھنے کے بعد ایک دم سے دماغ کومختلف چیزوں میں لگادیتے ہیں اس کی نتیجے میں ہمارا جسم اسٹریسڈ ہوسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جب تک آپ کام پر نہ نکلنے لگیں، اپنے فون کو نظرانداز کریں۔

٭کافی پینا

اگر آپ کافی پینے کے عادی ہیں تو آپ کو صبح تھوڑا انتظار کرنا ہوگا۔ صبح صبح کافی پینا آپ کو ضرورت سے زیادہ چوکنّاکر دیتا ہے اور آپ کے مانیٹرنگ سسٹم کو کونفیوژ کردیتا ہے۔ تحقیق بتاتیں ہیں کہ کافی پینے کا بہترین وقت صبح 10بجے سے دوپہر کے درمیان ہے۔

٭اپنا بستر درست کرنا

اپنے بستر کو تہ اور صاف کرکے گھر سے نکلنا اچھی چیز ہے لیکن نیند سے فوراً اُٹھتے ہیں یہ کام درست نہیں۔ سوکر اُٹھنےکے بعد تھوڑی دیر بستر کو کُھلا چھوڑ دینے سے اس میں موجو ددھول مٹی اورنمی ختم ہوجاتی ہے۔

٭ٹی وی دیکھنا

اگر آپ صبح اُٹھ کر ٹی وی دیکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو اپنا ارادہ بدل دیجئے کیونکہ اس میں سے نکلنے والا مواد محض شور اور منفی نوعیت کا ہے جو دن شروع کرنے کیلئے نہایت ہی غیر صحت مند طریقہ ہے۔

٭ای میلز دیکھنا

کیونکہ لوگ اپنے موبائل فونز کو الارم کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں اس لیے انہیں اپنی آنکھیں صاف کرنے سے قبل اپنے ای میلز چیک کرنے کی عادت ہوتی ہے۔دانت مانجھنے اور تیار ہونے سے قبل ای میل چیک کرنے کا مطلب ہے آپ کی ترجیحات کیا ہوں گی یہ کوئی اور طے کرے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

Bustle بشکریہ

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply