حال ہی میں برطانوی شہزادے ہیری نے اپنی اہلیہ میگھن مارکل کے ساتھ اپنے بچپن کے دوست چارلی کی شادی میں شرکت کی، لیکن اس موقع پر ان دونوں کے بجائے شہزادے کے جوتے کا سوراخ میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
اس موقع پر میگھن مارکل نے دیدہ زیب سیاہ رنگ کے کلب موناکو لباس کے ساتھ خوبصورت فلپ ٹریسی ٹوپی زیب تن کی جبکہ شہزادہ ہیری شاندار سوٹ بوٹ میں نظر آئے۔
لیکن میڈیا نے ‘عقابی نظر’ سے شہزادے ہیری کے جوتے کے نیچے موجود سوراخ بھی دیکھ لیا اور اسے کیمرے کی آنکھ میں قید کرلیا۔
جب شہزادہ ہیری کے جوتے میں سوراخ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تو صارفین کے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔
رسل میئرز نامی ایک امریکی تجزیہ کار نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا، ’شہزادہ ہیری کا سوراخ والا جوتا دیکھنے کے بعد مجھے اپنی زندگی تھوڑی بہتر لگنے لگی ہے‘۔
ایک صارف نے شہزادے ہیری کو سوراخ والے جوتا پہننے پر قابل ستائش قرار دیا اور لکھا کہ ‘یہی وجہ ہے کہ میں انہیں پسند کرتا ہوں’۔
دوسری جانب ایک خاتون نے لکھا، ‘اگر پرنس ہیری کے جوتے میں سوراخ ہوسکتا ہے تو ہم جیسے مزدوروں کے پاس کیا رہ جاتا ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں