دوسالہ بچہ نایاب آنکھ کے کنسر میں مبتلا ہے جو آہستہ آہستہ اس کی بینائی کو ختم کررہا ہے۔
پاکستان کے علاقے میر پور خاص سے تعلق رکھنے والامحمد جنیدکینسر کی ایک نایاب قسم میں مبتلا ہوگیا ہے جوعموماًپانچ برس سے کم عمر بچوں کو متاثر کرتا ہے۔
جنید کی بائیں آنکھ میں ایک رسولی بڑھ گئی جو اس کی بینائی کو متاثر کررہی ہے اور اس کےوالدین اپنے اکلوتے بیٹے کے علاج کیلئے مدد کے بےتابی سے منتظر ہیں۔
جنید کے والد عرض محمد ڈاکا کہنا تھا کہ جنید عام بچوں کی طرح ہی پیدا ہوا تھا۔ لیکن جیسے ہی یہ ایک برس کا ہوا ، اس نے مستقل رونا شروع کردیا۔ پھراس کی بائیں آنکھ میں ایک رسولی بننا شروع ہوگئی۔
والدین اپنے بچے کو حکیم کے پاس لےکر گئے۔ اس نے جنید کو کچھ دوائیاں دیں جس سے اس کی تکلیف تو کم ہوئی لیکن رسولی مستقل بڑھتی رہی۔
جنید کے والدین کا کہنا تھا کہ ہمیں اس کی صحت کی فکر تھی لیکن ہمارے پاس پیسے نہیں تھے کہ ہم اس کو کراچی کے اسپتال لےجاتے۔
عرض محمد کے والد نے اُسے پھر جنید کے علاج کیلئے پانچ ہزار روپے دیے ۔وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ جنید کو کراچی کے جناح پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل سینٹر میں لے گیا۔
عرض محمد نے کہا جب ڈاکٹروں نے بتایا کہ جنید کو کینسر ہے تو ہم چونک گئے۔
ان کا کہنا تھا ہم اسپتال کے قریب تین ہفتوں تک سوئے کیونکہ ہمارے پاس اتنے پیسے نہیں تھےکہ کمرہ کرائے پر لیتے۔ میری بیوی نے اپنی شادی کی انگوٹھی بیچی، اس طرح ہمارے تین ہفتوں کا قیام ممکن ہوا۔
‘لیکن پھر بھی جب علاج شروع نہیں ہوا اور ہمارے پاس پیسے بھی ختم ہوگئے تھے تو ہمارے پاس واپس گاؤں آنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا’ انہوں نے مزید کہا۔
انہوں نے حکومت سے درخواست کی ان کے بچے کی مدد کیلئے آگے بڑھے۔
ایک مقامی سماجی کارکن نے جب انہیں بس اسٹینڈ پر دیکھا تو جنید کے علاج کیلئے سوشل میڈیا پر فنڈ ریزنگ کمپین شروع کی۔
سماجی کارکن کا کہنا تھا کہ جب میں ان(جنید کے والدین)سے ملاتو وہ بہت مایوس تھے۔
انہوں نے کہا میں جنید کی تصاویر اپنے کچھ ڈاکٹر دوستوں کو دِکھائی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بچہ ریٹینوبلاسٹوما میں مبتلا ہے اور اُسے جلد ازجلد علاج کی ضرورت ہے۔
Daily mail بشکریہ
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں