ہونٹوں کے لمس سے کھلنے والی ڈیجیٹل بوتل تیار

ورزش کے دوران، سفر میں یا کسی محفل میں بے خیالی میں چائے، پانی یا کسی مشروب سے بھری بوتل چھلک جاتی ہے۔ اب ایک سٹارٹ اپ کمپنی نے اس کا الیکٹرانک حل تلاش کیا ہے جو لڈ کی صورت میں پیش کیا گیا ۔ جاگنگ اور ڈرائیونگ کے دوران بھی کھلی ہوئی بوتل سے پانی چھلک جاتا ہے۔ اسی لئے لڈ میں ایک خاص سینسر لگایا گیا ، جو ہونٹوں کو محسوس کرتے ہی بوتل کے دہانے پر موجود باریک رکاوٹ کھول دیتا ہے اور آپ آسانی سے مشروب پی سکتے ہیں۔ ہونٹ ہٹتے ہی مائع کا راستہ دوبارہ بند ہوجاتا ہے۔ اس میں ایک خاص ٹچ سینسر لگایا گیا ، جس پر ہونٹ لگتے ہی وہ ڈھکنے پر لگی چھوٹی موٹر کو گھماتا ہے اور بوتل کا منہ پانی کیلئے کھل جاتا ہے۔ اس طرح آپ بوتل کے اوپری حصے سے کسی بھی جانب سے پانی یا کافی پی سکتے ہیں۔ ہونٹ ہٹتے ہی بوتل کی موٹر ایک بار پھر گھومتی ہے اور اس کا ڈھکنا بند ہوجاتا ہے۔ سمارٹ بوتل کو چارج ہونے میں چار گھنٹے لگتے ہیں اور اس کے بعد دو ہفتے تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بوتل وائرلیس چارج ہوتی ہے۔ ویکیوم والی اس بوتل کو دو مختلف سائز میں فروخت کیا جائے گا ، چھوٹی بوتل کی قیمت 39 ڈالر اور بڑی بوتل کی قیمت 44 ڈالر ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply