پی آئی اے کا قبل از وقت حج آپریشن مکمل

کراچی (مانیٹر نگ ڈیسک) پی آئی اے کا قبل از وقت حج آپریشن مکمل ہو گیا ہے اور اس دوران 68 ہزار سے زائد عازمین کو سعودی عرب پہنچایا گیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق سعودی عرب کے لیے 225 پروازیں چلائی گئیں اور پروازوں کی بروقت آمدورفت کا تناسب 95 فیصد رہا۔ ترجمان کے مطابق 40 ہزار عازمین کو شیڈول پروازوں کے ذریعے سعودی عرب روانہ کیا گیا جب کہ 28 ہزار سے زائد عازمین کو خصوصی حج پروازوں پر سعودیہ روانہ کیا گیا۔ قومی ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد سے 50 پروازوں کے ذریعے 15 ہزار 148 عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا گیا جب کہ کراچی سے 71 پروازوں کے ذریعے 21 ہزار 400 عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا گیا۔ لاہور سے 43 پروازوں کے ذریعے 13 ہزار 960 عازمین کو سعودی عرب پہنچایا گیا اور ملتان سے 19 پروازوں سے 4 ہزار571 عازمین حجازمقدس پہنچائے گئے۔ فیصل آباد سے 7 پروازوں سے 833 عازمین کو سعودی عرب لے جایا گیا جب کہ سیالکوٹ سے 11 پروازوں کے ذریعے 3 ہزار 708 عازمین سعودی عرب گئے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پشاور سے 24 پروازوں سے 8 ہزار 418 عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچایا گیا۔ چیف ایگزیکٹوآفیسر مشرف رسول کے مطابق پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 27 اگست سے شروع ہو گا۔ مشرف رسول کا کہنا ہے کہ بعد ازحج آپریشن میں جدہ اور مدینہ سے حجاج کرام کو وطن واپس پہنچایا جائے گا، بعد از حج آپریشن کا اختتام 25 ستمبر کو ہو گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply