• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • راجا ظفر الحق کے دل کی شریان میں اسٹنٹ ڈیوائس لگادی گئی

راجا ظفر الحق کے دل کی شریان میں اسٹنٹ ڈیوائس لگادی گئی

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر راجا ظفر الحق کے دل کی ایک شریان میں اسٹنٹ ڈیوائس لگادی گئی۔ راجا ظفر الحق کو سینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا۔ ڈاکٹر اظہر محمود کیانی کے مطابق راجا ظفرالحق کی انجیو پلاسٹی کی گئی اور دل کی ایک شریان میں اسٹنٹ لگایا گیا۔ ڈاکٹر اظہر کے مطابق سینیٹر ظفر الحق کی بند شریان کھول دی گئی ہے اور ان کی طبیعت بہتر اور تسلی بخش ہونے کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔ ڈاکٹرز کی جانب سے راجا ظفر الحق کو مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply