ملک بھر میں 14اگست کی تیاریاں عروج پر

ملک بھر میں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔سڑکیں اور گلیاں سبز بہار کا منظر پیش کررہی ہیں۔

ملک بھرمیں یوم آزادی بھرپورطریقے سےمنانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ہرگلی میں جشن آزادی کا رنگ نمایاں ہے۔

رائے ونڈ میں بھی شہریوں کی کثیر تعداد قومی پرچم اور جھنڈیوں کی خریداری میں مصروف ہے۔  پشاور میں سبز پرچموں کی بہار آئی ہوئی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اس بار بھی آزادی کا جشن بھرپور انداز میں منائیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply