ناسا نے عوام کو سورج پر جانے کی دعوت دیدی

واشنگٹن…. خلائی تحقیق کے امریکی ادارہ نیشنل ایروناٹکس اینڈ سپیس ایڈ منسٹریشن ( ناسا) نے عوام کو سورج کے قریب بھیجے جانے والے تحقیقی مشن پر جانے کی دعوت دی ہے اور کہا ہے کہ دنیابھر سے خواہش مند افراد 27 اپریل تک ناسا کی ویب سائٹ پر آن لائن نام درج کرواسکتے ہیں ۔

امریکی میڈیا نے ناسا کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے حوالے  سے بتایا کہ نیو یارکر پروب مشن پر جانے کے خواہش مند تمام افراد کے نام 27 اپریل تک ایک مائیکرو چپ میں جمع کئے جائیں گے اور سورج کی طرف یہ ٹرپ اس سال گرمیوں میں روانہ کیا جائے گا ۔ کار کے برابر حجم کے اسپیس کرافٹ کی رفتار 690,000 کلو میٹر فی گھنٹہ ہو گی ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سورج کی حدت اور روشنی سے بچاﺅ کےلئے اس سپیس کرافٹ کی بیرونی سطح پر کاربن کی ساڑھے 4 انچ تہہ ہو گی ۔سائنس دانوں کو توقع ہے کہ اس مشن سے سورج کے مقناطیسی فیلڈز ، پلازمااور توانائی کے ذروں اور شمسی ہواﺅں کے مطالعہ میں بڑی مدد ملے گی ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply