• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارتی دہشت گرد کلبھوشن کی ماں اوربیوی ہفتے کو پاکستان پہنچیں گی

بھارتی دہشت گرد کلبھوشن کی ماں اوربیوی ہفتے کو پاکستان پہنچیں گی

ذرائع کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز دفترخارجہ اور سیکورٹی حکام کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں سیکیورٹی سےمتعلق معاملات کوحتمی شکل دی گئی۔

Advertisements
julia rana solicitors

خیال رہے کہ کلبھوشن کی والدہ اوربیوی سے ملاقات 25دسمبر کو کرائی جائے گی، ملاقات کے وقت بھارتی سفارتکار ساتھ ہوگا جبکہ ملاقات کے دوران پاکستانی سفارتکار بھی موجود ہوگا۔یاد رہے کہ پاکستان نے بھارتی د ہشت گرد کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات کیلئے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو ویزہ جاری کرنے کی ہدایت کی تھی، دفتر خارجہ نے دہلی ہائی کمیشن کو ہدایات جاری کیں تھیں۔خیال رہے کہ پاکستان نے انسانی ہمدردی کے تحت بھارتی دہشت گرد کلبھوشن کی بیوی کو شوہر سے ملاقات کی پیش کش کی تھی۔

بھارتی ہائی کمیشن کو باضابطہ مراسلہ ارسال کیا گیا تھا، جس میں پیش کش کی گئی تھی کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر حکومتِ پاکستان کلبھوشن کی بیوی کو ملاقات کی اجازت دیتی ہے۔واضح رہے کہ کلبھوشن یادیو اس وقت پاکستان میں قید ہے، بھارتی دہشتگرد کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد اس نے پاکستان میں دہشتگرد کارروائیاں کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

پاکستان کی فوجی عدالت نےکلبھوشن کوپھانسی کی سزاسنا رکھی ہے، جس پر بھارت نے دس مئی کو عالمی عدالتِ انصاف کا دروازہ کھٹکھٹایا اور سزائے موت پر عملدرآمد روکنے کی درخواست دائر کی تھی۔جس کے بعد عالمی عدالتِ انصاف نے کلبھوشن کیس میں اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان بھارت کو کلبھوشن تک قونصلر رسائی دے‘ اور امید ہے کہ پاکستان عالمی عدالت کا مکمل فیصلہ آنے تک کلبھوشن کو سزا نہیں دی جائے گی۔کلبھوشن کیس کی سماعت آئی سی جے میں اب جنوری 2018 میں ہونے کا امکان ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply