• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسلام آباد دھرنا،مظاہرین اور سیکیورٹی اہلکاروں میں تصادم

اسلام آباد دھرنا،مظاہرین اور سیکیورٹی اہلکاروں میں تصادم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیض آباد پر مذہبی جماعتوں کے دھرنے پر بیٹھے مظاہرین کی جانب سے اسپیشل برانچ کے حکام کو یرغمال بنانے کے بعد ان کے اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔حکام کو بازیاب کرانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری نے مظاہرین پر دھاوا بول دیا اور آنسو گیس کے شیل بھی فائر کیے گئے جبکہ مظاہرین نے سیکیورٹی اہلکاروں پر ڈنڈے اور پتھروں کی بارش شروع کردی۔پولیس کے مطابق اسپیشل برانچ کے حکام کو اسلام آباد ایکسپریس وے کے قریب سوہان کے مقام پر مظاہرین اور ان کے رہنماؤں پر نظر رکھنے کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔تاہم کچھ مظاہرین نے ان تین اہلکاروں کو مشکوک حرکات کرنے کی بنیاد پر پہچان لیا اور انہیں گھیر کر یرغمال بنالیا۔پولیس نے ساتھی اہلکاروں کے یرغمال بنائے جانے کی اطلاع ملتے ہی مظاہرین سے اپنے تینوں ساتھیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا۔ بعد ازاں پولیس اہلکاروں کو بازیاب کرانے پر مظاہرین اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان تصادم ہوا۔تصادم کی وجہ سے 6 ایف سی اور 10 پولیس اہلکار سمیت درجنوں سے زائد مظاہرین بھی زخمی ہوئے، پولیس کا کہنا تھا کہ کسی بھی زخمی کی حالت تشویشناک نہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply