جہلم میں ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پرپاکستان مسلم لیگ(ن)کے جنرل سیکرٹری سمیت بائیس عہدہ داران نے احتجاجی استعفے دے کر پی پی26میں آزاد امیدوار کھڑا کرکے قومی اسمبلی کی حلقوں میں پی ٹی آئی کی سپورٹ کا فیصلہ کیا ہے،جس سے جہلم مسلم لیگ (ن)کی پوزیشن کمزور ہوتی جا رہی ہے۔
جہلم میں پاکستان مسلم لیگ(ن)ٹکٹوں کی تقسیم پر تقسیم ہو گئی ،ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ اعجاز جنجوعہ ،چوہدری مقبول حسین،شاہد رسول ڈار،شاہین ڈار،زاہد افضل سمیت ضلع،تحصیل،سٹی اور یوتھ ونگ کے 21عہدہ داران نے تنظیمی عہدوں سے استعفے دے دئیے ہیں۔

ورکرزگروپ نے حلقہ پی پی26میں سابق ایم پی اے چوہدری سعید اقبال کی آزاد امیدوار کی حیثیت سے سپورٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ورکرز گروپ کے ذرائع نے کنفرم کیا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقوں میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی سپورٹ کی جاۓ گی۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں