حمزہ شہباز نے مریم نواز کی انتخابی مہم شروع کردی

مسلم لیگ نواز کے رہنما حمزہ شہباز نے اپنی کزن مریم نواز کی الیکشن مہم کی کمان سنبھال لی ہے، حمزہ کا کہنا ہے کہ کنٹینر پر چڑھ کر الزام تراشی کرنا آسان ہے، اگلے انتخابات میں عوام دھوکے بازوں کو شکست دیں گے۔

اختلافات کی افواہیں اپنی موت آپ مرگئیں، حمزہ شہباز نے مریم نواز کی الیکشن مہم کی ذمہ داری اٹھا لی۔  حمزہ شہباز نے مریم نواز کے حلقے این اے127کی یونین کونسلز کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کیا۔

انھوں نے کہا عوام لیگی دور کے ترقیاتی کام نہیں بھولے، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، میٹرو اور اورنج لائن ٹرین سروس بنائی۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ کنٹینر پر چڑھ کر الزام تراشی کرنا آسان ہے  لیکن عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل صرف لیگی حکومت ہی کر سکتی ہے۔آئندہ انتخابات میں عوام دھوکے بازوں کو شکست دیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ادھر لاہور کے حلقہ این اے125کے ریٹرننگ افسر نے مریم نواز کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی واپسی کی درخواست منظور کرلی۔ مریم نواز کو این اے125سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کیلئے پینسل کا نشان الاٹ کیا گیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply