آرمی چیف نے 12 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

پاک فوج کے سپہ سالار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 12 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سزائے موت کی توثیق پانے والے دہشت گرد معصوم شہریوں کے قتل، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مسلح افواج پر حملوں میں ملوث تھے۔ دہشت گردوں نے 26 شہریوں اور 8 سیکیورٹی اہلکاروں کو قتل کیا جبکہ دہشت گردوں کی کارروائیوں میں 133 افراد زخمی بھی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق موت کی سزا پانے والے ان دہشت گردوں میں پارا چنار کی مرکزی امام بارہ پر حملہ کرنے والے بھی شامل ہیں جبکہ احسان اللہ ولد کفایت اللہ کو عدم ثبوت کی بنا پر بری بھی کیا گیا۔

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply