• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان میں ہلاکتیں 2000 سے بڑھ گئیں، پانچ ہزار نئے کیسز

پاکستان میں ہلاکتیں 2000 سے بڑھ گئیں، پانچ ہزار نئے کیسز

پاکستان میں کورونا وائرس کا شکار ہو کر مرنے والوں کی تعداد دو ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پانچ ہزار کے لگ بھگ نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
اتوار کی صبح جاری کیے گئے سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں وائرس سے مزید 67 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی کل تعداد دو ہزار دو ہو گئی ہے جبکہ متاثرین 98 ہزار 943 ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 ہزار 100 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے چار ہزار 960 مثبت آئے ہیں

Advertisements
julia rana solicitors london

ملک میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 33 ہزار 465 ہو گئی ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اموات کی تعداد بڑھ کر 49 ہو گئی ہے۔ ملک میں سب سے زیادہ ہلاکتیں صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں یہ تعداد 683 تک پہنچ گئی ہے۔ سندھ میں کورونا وائرس کا شکار ہو کر موت کے منہ میں جانے والوں کی تعداد 634 ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں 561 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں دو ماہ تک لاک ڈاؤن رہنے کے بعد کاروبار کو مرحلہ وار کھولا گیا ہے اور وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ ملک دوبارہ لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے وبا کے پھیلاؤ کو تسلیم کیا تاہم کہا کہ اس کے ساتھ جینا ہوگا اور احتیاطی تدابیر اپنانا ہوں گی۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سنیچر کو پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ دوبارہ لاک ڈاؤن کے حوالے کوئی بات نہیں ہو رہی اور جو لوگ احتیاطی تدابیر نہیں اپنا رہے ان کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply