کل میں ایک تقریب میں مختلف لوگوں کے انٹرویو لینے کے لئے گیا۔
وہاں ہر شعبے کے لوگ موجود تھے۔
”آپ کیا کرتی ہیں؟“
میں نے ایک خاتون سے پوچھا۔
”میں ایک سیاستدان ہوں لیکن ڈراموں میں کام کرتی ہوں۔“
پھر دوسرے شخص سے سوال کیا۔
”میں ایک کرکٹر ہوں لیکن رمضان ٹرانسمشن کرتا ہوں۔“
اس کے بعد ایک کالے کوٹ والے سے پوچھا۔
”میں وکیل ہوں، صحافت کرتا ہوں۔“
آخر میں ایک بزرگ شخص کا انٹرویو لیا۔
”میں ایک صحافی ہوں، کرکٹ بورڈ چلاتا ہوں۔“
”تم کون ہو؟ “ سب نے مجھ سے پوچھا۔
”میں قلم کار ہوں ،آئینہ دکھاتا ہوں۔“
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں