• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان کاگورنر خیبرپختونخوا کو فوری ہٹانے کا مطالبہ

عمران خان کاگورنر خیبرپختونخوا کو فوری ہٹانے کا مطالبہ

چیئرمین تحریک انصاف کو گورنرپختونخوا پر اعتماد نہیں رہاکپتان نے نگراں وزیراعظم ناصرالملک کو خط لکھ دیا اور کہاکہ گورنر اقبال ظفر جھگڑا مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل رہے،وہ خصوصاً فاٹا میں جانبدارانہ کردار کے حامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاق میں ن لیگ کی لگائی بیورو کریسی تاحال تبدیل نہیں کی گئی،یہ جانبدار عناصر انتخابات کی شفافیت کیلئے بڑا خطرہ ہیں،سندھ اور پنجاب میں پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی بیوروکریسی ماحول خراب کررہی ہے،نگراں حکومتیں انتظامات کے حوالے سے شدید سست روی کا شکار ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

عمران خان نے نگراں وزیراعظم سے کہا کہ وہ الیکشن کے انعقاد کی راہ میں حائل نقائص دور کریں، گورنر پختونخوا کو فوری طور پر ہٹایا جائے اور پی پی اور ن لیگ کی لگائی وفاقی و صوبائی بیورو کریسی کو بھی تبدیل کیا جائے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply