• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کلثوم نواز کی طبیعت بدستور خراب، 6 روز بعد بھی وینٹی لیٹر نہیں ہٹایا جاسکا

کلثوم نواز کی طبیعت بدستور خراب، 6 روز بعد بھی وینٹی لیٹر نہیں ہٹایا جاسکا

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ،لندن میں زیرعلاج بیگم کلثوم نواز کی حالت مزید تشویشناک ہو گئی ، وہ بدستور وینٹی لیٹرپر ہیں جبکہ ڈاکٹرز 24 گھنٹے دیکھ بھال میں مصروف ہیں ۔

سابق وزیراعظم نواز شریف،سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور مریم نواز سمیت شریف خاندان کے دیگر افراد بھی لندن میں موجود ہیں۔

فرط جذبات میں مریم نواز نے اپنی والدہ کے ہمراہ پرانی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں جبکہ نواز شریف نے ایک بار پھر دعاؤں کی اپیل کردی۔

ڈاکٹرز 24 گھنٹے بیگم کلثوم نوازپر نظر رکھے ہوئے ہیں،مریم نواز اوربیٹے حسین نواز مستقل اسپتال میں ماں کیساتھ ہیں،والدہ کی حالت نازک ہے،لوگ ابہام کی باتیں کرکےدکھ پہنچارہےہیں،حسین نواز میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےآبدیدہ ہوگئے۔

دوسری جانب ڈاکٹرز نے کلثوم نواز کی طبیعت کے حوالے سے نواز شریف کو بریفنگ دی جس کے دوران اْن کا کہنا تھا کہ ابھی وینٹی لیٹر نہیں ہٹا سکتے۔

ڈاکٹرز نے شریف فیملی کو بتایا کہ پچھلے ایک ہفتے کے دوران کلثوم نواز کی طبیعت میں بہتری نظر نہیں آ سکی۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ لندن میں زیر علاج کلثوم نواز کی حالت بدستور انتہائی تشویش ناک ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply