• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکی اسکول میں فائرنگ سے جاں بحق سبیکا شیخ کراچی میں سپردخاک

امریکی اسکول میں فائرنگ سے جاں بحق سبیکا شیخ کراچی میں سپردخاک

امریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ سے جاں بحق پاکستانی طالبہ سبیکہ شیخ کوآہوں اورسسکیوں کے ساتھ کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں واقع عظیم پورہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

اس موقع پررشتے دار،اہلِ علاقہ سمیت مختلف طبقہ فکرکے افراد اورسیاسی رہنما کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

tripako tours pakistan

اس سے قبل سبیکا کی نمازِجنازہ حکیم سعید گراؤنڈ یونیورسٹی روڈ پرادا کی گئی، نمازِجنازہ کی امامت وفاقی اردو یونیورسٹی کی مسجد کے مولانا حافظ اقبال نے کرائی، اس موقع پرپولیس اوررینجرزکی بھاری نفری گراؤنڈ میں تعینات رہی۔

سبیکا عزیزشیخ کی میت ترکش ایئرلائن کی پروازٹی کے 708 کے ذریعے صبح 4 بجے کے قریب کراچی پہنچی ،رہنماءپی ایس پی ارتضی فاروقی اورندیم راضی نے والد عزیزشیخ اورتایا کے ساتھ سبیکا شیخ کی باڈی ریسیو کی،جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پراے ایس ایف کے اہل کاروں نے سبیکا کی میت کو سلامی دی۔

Advertisements
merkit.pk

واضح رہے کہ سبیکا گزشتہ ہفتے ٹیکساس کے اسکول سینٹا فے میں، اسکول کے ہی ایک 17 سالہ سفید فام طالب علم کی اندھا دھن فائرنگ سے جاں بحق ہوگئی تھی، 17 سالہ سبیکا اسکالرشپ پروگرام کے تحت گزشتہ برس 21 اگست کو 10 ماہ کیلئے امریکا گئی تھی جبکہ سبیکا کو 9 جون کو وطن واپس آنا تھا۔

  • merkit.pk
  • merkit.pk

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply