• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکی سینٹرل کمانڈر کا آرمی چیف کو ٹیلی فون،سبیکا شیخ کی موت پر تعزیت

امریکی سینٹرل کمانڈر کا آرمی چیف کو ٹیلی فون،سبیکا شیخ کی موت پر تعزیت

اولپنڈی:امریکی سینٹرل کمانڈر جنرل جوزف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون کرکے سبیکا شیخ کی موت پرتعزیت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف سےامریکی سینٹرل کمانڈکےسربراہ نے بذریعہ ٹیلی فون رابطہ کیا اور ٹیکساس اسکول میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی پاکستانی طالبہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ نے سبیکا کے اہل خانہ سے بھی افسوس کا اظہار بھی کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ 18 مئی کو ٹیکساس  کے شہر سانتافی کے ہائی اسکول میں اسکول ہی کے طالب علم کی فائرنگ سے سبیکاشیخ جاں بحق ہوگئی تھیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply