پیرس فیشن ویک میں گھوڑوں کی انٹری

پیرس فیشن ویک میں ماڈلز سے پہلے گھوڑوں کی انٹری نے دلچسپ صورتحال پیدا کردی۔

رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل سطح پر منعقد ہونے والے فیشن ویک میں ماڈلز کا منفرد انداز تو ناظرین کی توجہ سمیٹنے میں کامیاب رہا لیکن اسکے ساتھ ساتھ اس بار فیشن ویک میں جانوروں کے حقوق اجاگر کرنے کیلئے دلچسپ انداز بھی اپنایا گیا۔ فیشن ویک میں چمڑے کے بغیر اور ماحول دوست اشیا سے تیار ملبوسات کی نمائش کی گئی تھی جنہیں پہن کر ماڈلز ریمپ پر واک کرتی نظر آئی تھیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ اس سے قبل پیرس فیشن ویک میں ایک ماڈل نے آگ لگے ہوئے لباس میں ریمپ واک کی تھی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ماڈل کا لباس فائر پروف ہوگا جس کی وجہ سے اس نے باآسانی آتشزدہ لباس میں واک کی، ماڈل کا چہرہ مکمل طور پر چھپا ہوا تھا یوں واضح نہیں ہوسکا کہ یہ خاتون ماڈل ہے یا مرد۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply