• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کراچی میں قیامت خیز گرمی،آج بھی پارہ 44ڈگری تک جانے کاامکان

کراچی میں قیامت خیز گرمی،آج بھی پارہ 44ڈگری تک جانے کاامکان

کراچی:شہرقائد میں درجہ حرارت آج بھی 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ،جس کے باعث آج بھی شدید گرمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شہریوں کوآج بھی چلچلاتی دھوپ اورگرم ہواؤں کا سامنا رہے گا، آج بھی درجہ حرارت 44ڈگری سینٹی گریڈ کوچھوسکتا ہے ۔

گزشتہ روزکی طرح آج بھی سمندری ہوائیں بند ہیں، دن بھرشمال کی جانب سے 10 کلومیٹرکی رفتارسے گرم اورخشک ہوائیں چلتی رہیں گی۔

ہوا میں نمی کا تناسب انتہائی کم ہونے سے شہرہیٹ ویوسے محفوظ ہے تاہم شدید گرمی کی لہرمزید 2سے 3روزجاری رہے گی۔

دوسری جانب طبی ماہرین نے شہریوں کو دھوپ میں باہر نکلنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرباہرجانا بھی پڑے تو چھتری استعمال کریں اور سر پر گیلا کپڑا رکھیں۔

دوسری جانب شدید گرمی کے باعث اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے 21 سے 23 مئی تک ہونے والے تمام پرچے ملتوی کردیئے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ گزشتہ روزشہرقائد میں جھلسا دینے والی گرمی نے روزے داروں کونڈھال کردیا تھا جب کہ پارہ 44 ڈگری تک جاپہنچنے سے قیامت خیز گرمی کے باعث لوگ بلبلا اٹھے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply