اسلام آباد:جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کیلئے ججز روسٹر جاری کردیا گیا، چیف جسٹس کی سربراہی میں 2رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق،جعلی بینک اکاؤنٹس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل 2رکنی بینچ سماعت سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں 24دسمبرکو کرے گا۔
عدالتی حکم پر بنائی گئی جے آئی ٹی نے حتمی رپورٹ گزشتہ روز لاہور رجسٹری میں جمع کرادی ہے، تحقیقاتی رپورٹ 8والیمز پر مشتمل ہے ۔
مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے جعلی بینک اکاؤنٹس تحقیقات سے متعلق حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے ۔
ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے احسان صادق کی سربراہی میں قائم ہونے والی جے آئی ٹی نے 90 فیصد رپورٹ تیارکی ۔
ساڑھے 7ہزارصفحات پرمشتمل رپورٹ میں اومنی گروپ کے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے شواہد اوربینکوں کے ریکارڈ کوشامل کیا گیا ، تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی نے 600 سے زائد کونوٹسزکئے جبکہ 500افراد نے بیانات قلمبند کروئے ۔
جے آئی ٹی کے مطابق سترافراد بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہیں ہوئے اور جےآئی ٹی کےساتھ تعاون نہیں کیا ۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ سندھ کی اہم سیاسی شخصیات جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں سندھ حکومت نے جے آئی ٹی کے ساتھ تسلی بخش تعاون نہیں کیا ۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں