• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کورونا وائرس کے خطرات، ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

کورونا وائرس کے خطرات، ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

کورونا وائرس کے خطرات کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں فوج کو طلب کر لیا گیا۔

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد کروانے کے لیے ملک بھر میں فوج کو طلب کر لیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

آرٹیکل245 کے تحت اسلام آباد میں فوج کو طلب کیا گیا ہے، فوج کی تعیناتی ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر کی گئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 803، سندھ سے امید کی کرن دکھائی دینے لگی

چیف کمشنر اسلام آباد کی درخواست پر وزارت داخلہ نے فوج بلانے کی منظوری دی جب کہ سول انتظامیہ کی مدد کے لیے آزادکشمیر، گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں پاک فوج کو طلب کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے پاک فوج سول انتظامیہ کی مدد کےلیے تعینات کردی گئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یاد رہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے پاک افواج کو سول انتظامیہ کی امداد تیز کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے تمام جوانوں اور طبی وسائل کو مختصر نوٹس پر تیار رہنے کا ٹاسک دیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply