• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • “ویاگرا”کا ایک دیگر فائدہ سامنے آگیا جس نے ماہرین کو حیران کردیا

“ویاگرا”کا ایک دیگر فائدہ سامنے آگیا جس نے ماہرین کو حیران کردیا

جنسی تقویت کی گولی” ویاگرا “پر نئی تحقیق کے بعد سائنسدانوں نے اس کے ایک ایسے حیران کن فائدے کا انکشاف کیا ہے کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا۔

خبر کے مطابق، امریکہ کی آگسٹا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ویاگرا کا تھوڑی مقدار میں روزانہ استعمال آدمی کو آنتوں کےسرطان  سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔

اس تحقیق میں سائنسدانوں نے چوہوں پر تجربات کیے ہیں۔

 انہوں نے چوہوں کو روزانہ ویاگرا کی تھوڑی سی خوراک کھلائی جس کے نتائج نے سائنسدانوں کو بھی حیران کر دیا۔

جب مقررہ مدت کے بعد چوہوں کے دوبارہ ٹیسٹ کیے گئے تو ان میں آنتوں کے سرطان  کا خدشہ نصف سے  زیادہ کم ہو چکا تھا ان میں جن چوہوں میں  سرطان  کے جراثیم  موجود تھے وہ بھی آدھے سے زیادہ تک کم ہو گئے۔
تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر ڈیرین براوننگ  کا کہنا تھا کہ اس تحقیق کے نتائج اتنے بہترین آئے ہیں کہ اب ہم اس کے انسانوں پر تجربات کرنے جا رہے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یہ تجربات  سرطان کی اس قسم کے مریضوں اور ان لوگوں پر کیے جائیں گے جن کے خاندان میں یہ مرض  پایا جاتا ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply