• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پی ٹی آئی آج ہر صورت جلسے کیلئے تیار،شکوک و شبہات دور کردیے

پی ٹی آئی آج ہر صورت جلسے کیلئے تیار،شکوک و شبہات دور کردیے

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے بارے تمام شک و شبہات دور کر دیئے، پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ صورتحال چاہے کچھ بھی ہو ، جلسہ لازمی ہو گا۔

گزشتہ رات پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں حماد اظہر اور زلفی بخاری نے مینار پاکستان جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور تمام انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر رکھی ہے تاہم صورتحال جو کچھ بھی ہو آج پاور شو ضرور ہو گا، ہم نے بارش کا پانی گراؤنڈ سے باہر نکالنے کے لئے انتظامات کر رکھے ہیں اور جو پانی گراؤنڈ میں موجود ہے اسے اپنی مدد آپ کے تحت نکال رہے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جلسہ گاہ آمد کا روٹ پوشیدہ رکھا ہوا ہے اور ان کی سٹیج بلٹ پروف ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک خواہشات پر نہیں آئین کے مطابق چلنا ہے، الیکشن 30 اپریل کو ہی ہوں گے ، جس نےآئین شکنی کی ان سب کوحساب دینا ہوگا۔

اس موقع پر زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ بارش ، آندھی ہو یا طوفان ہو سب نے پہنچنا ہے، چاہے گیلی یا ڈرائی وکٹ دیں ہم نے لازمی کھیلنا ہے، ہمارے کارکنان کواغوا کیا جارہا ہے، اظہرمشوانی، شاہدحسین کا کچھ پتا نہیں کدھر ہیں، جتنے مرضی لوگوں کوگرفتار کریں جلسے میں بڑی تعداد میں جواب ملے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

زلفی بخاری نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کے موجودہ حالات سے پریشان ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply