• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • داعش کا سوشل نیٹ ورک پاکستان میں مضبوط،گرفتار دہشت گرد کا انکشاف

داعش کا سوشل نیٹ ورک پاکستان میں مضبوط،گرفتار دہشت گرد کا انکشاف

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے انسداد دہشت گردی ونگ کے ہاتھوں گرفتار دہشت گرد سیف الاسلام خلافتی نے انکشاف کیا ہے کہ داعش کا سوشل میڈیا نیٹ ورک پاکستان میں مضبوط کیا جارہا ہے اور یہ نیٹ ورک پاک افغان سرحد کے قریب کسی نامعلوم مقام سے چل رہا ہے ، اسے بابا جانی نامی دہشت گرد چلا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد نے انکشاف کیا ہے انہیں گرفتاری سے بچانے کے لیے خاص سافٹ ویئر بناکر دیا گیا تھا اور اس سافٹ ویئر کی وجہ سے وہ خود کو محفوظ تصور کر رہے تھے۔ ایف آئی اے کے ذرائع نے مزید بتایا کہ دہشت گرد کے قبضے سے تشدد اور قتل کی کچھ ویڈیوز بھی ملی ہیں جنہیں سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنا تھا۔ دہشت گرد کا آبائی تعلق بلوچستان کے ضلع عوب سے ہے اور اس کے انکشافات کے بعد تحقیقات کا دائرہ خیبرپختونخواہ اور بلوچستان تک بڑھا دیا گیا ہے،کراچی میں دہشت گردوں کے ملنے کا مرکز کٹی پہاڑی کے قریب تھا جب کہ پہلے گرفتار ملزم ایک اور کالعدم تنظیم کے لیے کام کرتا تھا اور اسے اور اس سے پہلے گرفتار خلیل الرحمان کو سوشل میڈیا کی جانب مولوی نور محمد نامی شخص لایا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply