• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ پرعدلیہ کی آنکھوں پر پٹی کیوں بندھی رہی؟ نواز شریف

سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ پرعدلیہ کی آنکھوں پر پٹی کیوں بندھی رہی؟ نواز شریف

نواز شریف کا کہنا ہے ہارس ٹریڈنگ کیخلاف کمیشن بنایا جائے ، مسلم لیگ ن ہارس ٹریڈنگ کے سخت خلاف ہے ، ہماری پارٹی کبھی ہارس ٹریڈنگ میں ملوث نہیں ہوئی، ہم سمجھتے ہیں اس حوالے سے کارروائی ہونی چاہیے۔

اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) ہارس ٹریڈنگ کے سخت خلاف اور اس سے شدید نفرت کرتی ہے، ہماری پارٹی کبھی ہارس ٹریڈنگ میں ملوث نہیں ہوئی، سینیٹ الیکشن میں جن پارٹیوں سے زیادتی ہوئی ہے ہم ان کے ساتھ ہیں،  ہم سمجھتے ہیں اس حوالے سے کارروائی ہونی چاہیے۔ سیاسی جماعتیں اس بارے میں کوئی لائحہ عمل بنانا چاہیں تو ہم تیار ہیں۔

نواز شریف نے کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ہارس ٹریڈنگ ہوئی ، زرداری صاحب کو خیبرپختونخوا میں کس نے ووٹ دیا، ایم کیو ایم کی ایک نشست کے علاوہ باقی سب ووٹ خریدے گئے۔

بعد ازاں پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں نواز شریف سے پارٹی کارکنوں اور وکلا ء نے ملاقات کی، جس میں خواتین کارکنان نواز شریف کے سامنے پھٹ پڑیں اور انہوں نے گلے شکوے شروع کردیئے، ایک خاتون کارکن نے کہا کہ پشاور کے جلسے میں ہمارے ساتھ اچھا سلوک نہیں ہوا۔ مردوں نے انہیں بہت تنگ کیا، تحریک انصاف والے کہتے ہیں آپ کی پارٹی کیا کررہی ہے، جس پر نواز شریف نے بھرپور قہقہہ لگا کر پوچھا کہ ہماری پارٹی کیا کررہی ہے؟۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سابق وزیراعظم نوازشریف نے اسلام آباد میں 2 روز قیام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔قائد ن لیگ قیام کے دوران چیئرمین سینیٹ کے حوالے سے پارٹی رہنماﺅں اور وزراءسے مشاورت کریں گے ،نوازشریف اتحادی جماعتوں کے قائدین میرحاصل بزنجواورمحمودخان اچکزئی سے بھی ملاقات کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply