ملحد ۔۔شاہد خیالوی/افسانچہ

جنازہ گاہ میں ایک جنازہ لایا گیا تو مرنے والے کے وکیل نے اس کی خواہش کے مطابق وصیت پڑھنا شروع کی.

میرے بھائیو !میں شرف الدین مرحوم آپ سے مخاطب ہوں
میں نے آپ لوگوں میں زندگی گذاری لیکن آپ لوگوں کو سمجھ نہ سکا

یہ شیعہ ہے یہ کافر ہے
یہ سنی ہے یہ مشرک ہے
یہ وہابی ہے یہ ناصبی ہے، گستاخ ہے
یہ فلاں ہے اس سے نہ ملو، اُس سے نہ ملو
اس سے ملو گے ایمان خطرے میں پڑ جائے گا
اس سے ملو گے مرتد ہو جاؤ گے
فلاں قبر پرست کے حق میں بول کر آپ گناہ کبیرہ کر رہے ہیں.
فلاں بابا جی (گالیوں والی سرکار ) کو غلط کہا تم وہابی ہو

رد بریلویت پڑھو
رد وہابیت پڑھو
رد شیعہ پڑھو

گنگوہی نے یہ کفر اپنی کتاب میں تولا
احمد رضا کی فلاں کتاب شرک کا مرکب ہے
شیعہ کی فلاں کتاب کی وجہ سے ان پر کفر کا فتوی لگا.

بھائی اگر آپ سب لوگ غلط ہو تو اسلام کہاں ہے؟۔۔جبکہ

آپ سب حج پر اکٹھے ہوتے ہو
حرم کا طواف مل کر کرتے ہو

آپ کا دشمن آپ سب کو مسلمان سمجھ کر مارتا ہے

میں اپنے شہر کے لوگوں کو وصیت کرتا ہوں کہ میرے جنازے پر اگلی صف میں ایک سنی کے ساتھ ایک شیعہ، ایک اہلحدیث کھڑا ہو اور اسی ترتیب سے تمام صفوں کو مکمل  کیا جائے.

Advertisements
julia rana solicitors london

یہ سنتے ہی امت اسلامیہ کے تمام  فرقوں کے مولوی حضرات نے مرنے والے کو ملحد قرار دے کر اپنی اپنی راہ لی!!

Facebook Comments

شاہد خیالوی
شاہد خیالوی ایک ادبی گھرا نے سے تعلق رکھتے ہیں ۔ معروف شاعر اورتم اک گورکھ دھندہ ہو قوالی کے خالق ناز خیالوی سے خون کا بھی رشتہ ہے اور قلم کا بھی۔ انسان اس کائنات کی سب سے بڑی حقیقت اور خالق کا شاہکار ہے لہذا اسے ہر مخلوق سے زیادہ اہمیت دی جائے اس پیغام کو لوگوں تک پہنچا لیا تو قلم کوآسودگی نصیب ہو گی

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply