جنرل ووٹ کی قیمت 8 کروڑ؟؟

سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں ووٹوں کی خریدوفروخت میں ایک رات قبل ایک جنرل ووٹ کی قیمت 8کروڑتک پہنچ گئی جس کے حوالے سے پی ٹی آئی سمیت مختلف جماعتوں کے ارکان کے ساتھ رابطوں کا سلسلہ جاری رہا۔ سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خریدوفروخت کا انکشاف پی ٹی آئی رہنما اور رکن اسمبلی شوکت علی یوسفزئی نے میڈیا سے بات چیت میں کیا، انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر جنرل نشست کے لیے ایک ووٹ کی قیمت کم تھی تاہم الیکشن سے ایک رات قبل 5 سے 8کروڑروپے تک پیشکش کی جاتی رہی اور اس کے لیے نہ صرف یہ کہ دیگر جماعتوں بلکہ تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ارکان کے ساتھ بھی رابطوں کا سلسلہ جاری رہا۔جو لوگ ووٹ بیچ رہے ہیں ہم ان پر خوش ہیں تاکہ عام انتخابات سے قبل ہی تحریک انصاف میں طہارت ہوجائے ۔آئندہ الیکشن کے لیے صاف ستھرے لوگوں کو ٹکٹ مل سکیں۔ عمران خان نے یہ ضرور کہا کہ جن کی کارکردگی بہتر نہیں ہوگی انہیں الیکشن کے لیے ٹکٹ نہیں دیاجائے گا تاہم انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا لیکن اگر کوئی ازخود اپنی کارکردگی کو ناقص سمجھتے ہوئے اپنے ووٹوں کی خریدوفروخت کرتاہے تو وہ تحریک انصاف پر احسان کر رہاہے کیونکہ ایسے ارکان کی ویسے بھی پی ٹی آئی میں کسی قسم کی کوئی ضرورت نہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply