• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکہ میں خشک سالی، 7 ریاستوں پر آبی پابندیاں لگا دی گئیں

امریکہ میں خشک سالی، 7 ریاستوں پر آبی پابندیاں لگا دی گئیں

امریکہ کی مغربی 7 ریاستوں میں بتدریج بڑھتی ہوئی خشک سالی کی وجہ سے پانی کے استعمال پر نئی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

امریکہ اصلاحی بیورو نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ زیریں دریائے کولوراڈو کا طاس سُکڑ کر خشک سالی کے “دوسرے درجے” تک گِر گیا ہے۔ جس وجہ سے آریزونا کے لئے 21 فیصد، نیوادا کے لئے 8 فیصد اور میکسیکو کے لئے 7 فیصد کی شرح تک آبی پابندیوں کا اطلاق کیا جائے گا۔

اصلاحی بیورو کی سربراہ کیمیلے ٹوٹن نے کہا ہے کہ ” سسٹم ایک ناقابل بحالی نقطے کی طرف جا رہا ہے اور اگر ہم نے فوری تدابیر اختیار نہ کیں تو سسٹم کا تحفظ نہیں کیا جا سکے گا۔ سسٹم کا تحفظ مغربی امریکہ کے لوگوں کے تحفظ کا مفہوم رکھتا ہے”۔

واضح رہے کہ ملک کا سب سے بڑے دریا ‘کولوراڈو’ کو ایک صدی قبل امریکہ کی مغربی 7 ریاستوں کے درمیان تقسیم کیا گیا تھا۔ سمجھوتے کی رُو سے دریا کا نصف پانی بالائی طاس کی ریاستوں اور باقی نصف پانی زیریں طاس کی ریاستوں کو دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ دریا کے سمندر میں گرنے سے قبل میکسیکو سے گزرنے کے دوران اس ریاست کو بھی پانی کا کچھ حصہ دیا گیا تھا۔ لیکن ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے دریائے کولوراڈو مستقل سُکڑ رہا ہے اور اس پر قائم میڈ بیراج جھیل اور پوول جھیل میں پانی کی سطح خطرناک حد تک گِر گئی ہے۔ جس کی وجہ سے جنوب مغربی ریاستوں میں پانی کے استعمال پر پابندیاں ایک مجبوری بن گئی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ کی مغربی ریاستوں میں 2000 کی دہائی سے حالیہ 500 سالوں کی “میگا خشک سالی” کا سامنا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply