سینیٹ الیکشن، بڑے نام غیرحاضر

کی بڑی سیاسی سرگرمی میں جب ساری سیاسی جماعتوں کی نگاہیں اسمبلیوں اور ارکان پر لگی تھیں تو ایسے میں بڑے بڑے ناموں نے اسمبلی میں آنے کی زحمت تک نہ کی۔ سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے ایوان بالا کے انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کیا۔ پی ٹی آئی کے سرگرم رہنما عارف علوی اور اسد عمر بھی ووٹ ڈالنے نہیں آئے۔

اختلافات کا شکارمتحدہ پاکستان کے دونوں دھڑوں کے سربراہان فاروق ستار اورخالد مقبول صدیقی بھی پولنگ میں شریک نہیں ہوئے۔ کنور نوید جمیل اور ڈاکٹر ناہید بھی انتخابات کے دوران غیرحاضر رہے، جبکہ حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے 10 ارکان نے بھی انتخابی عمل میں حصہ نہیں لیا۔ قادر بلوچ اور جام کمال بلوچستان سینیٹ الیکشن میں مصروفیت کے باعث نہ آسکے۔

ن لیگ کے ظفراللہ جمالی، ملک سلطان ہنجرا، رضا حیات ہراج، طاہر اقبال اور نثار جٹ ووٹ کاسٹ نہ کرنے والوں میں شامل ہیں۔ باسط بخاری اور کلثوم نواز بیماری کے باعث شریک نہیں ہوسکے۔

Advertisements
julia rana solicitors

مسلم لیگ ق کے چوہدری پرویزالہی بھی سینیٹ انتخابات کیلئے ووٹ دینے نہیں آئے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی اس اہم ایونٹ میں دکھائی نہ دیئے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply