• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شریف مافیا نیب اور سپریم کورٹ کے پیچھے پڑا ہے،عمران خان

شریف مافیا نیب اور سپریم کورٹ کے پیچھے پڑا ہے،عمران خان

عمران خان نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں نیب کے خلاف قرارداد کی پورا پاکستان مذمت کرتا ہے، شریف خاندان اپنی چوری چھپانے کیلئے ملک کے سارے ادارے تباہ کر دے گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا شہباز شریف نے 9 سالوں میں 9 ہزار ارب روپے خرچ کیے، وہ جوابدہ ہیں کہ پیسہ کہاں گیا۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ نون شریف مافیا بن چکا ہے، شریف مافیا نیب اور سپریم کورٹ کے پیچھے پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثبوتوں کی لائنیں لگی ہوئی ہیں ،عابد باکسر نے کہا کہ شہباز شریف کے کہنے پر لوگوں کو قتل کیا۔انہوں نے کہا کہ چودھری نثار ٹھیک بات کر رہے ہیں کہ مریم نواز کے نیچے کام نہیں کر سکتا ، نوازشریف کہتے تھے کہ ق لیگ سے کسی لوٹے کو نہیں لوں گا لیکن انہوں نے آتے ساتھ پارٹی کو ق لیگ کے لوگوں سے بھر لیا، تحریک انصاف کی حکومت شہباز شریف سے حساب لے گی، ادارے مضبوط ہونے تک ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply