• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکا نے پاکستان کیلئے فوجی امداد میں بڑی کٹوتی کردی

امریکا نے پاکستان کیلئے فوجی امداد میں بڑی کٹوتی کردی

واشنگٹن:ایک بار پھر دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں بھلادی گئیں،امریکا نے پاکستان کیلئے فوجی امداد میں بڑی کٹوتی کردی۔

امریکا نے پاکستان کیلئے فوجی امداد میں بڑی کٹوتی کردی،نئے دفاعی بل میں پاکستان کیلئے صرف 15کروڑ ڈالر مختص کئے گئے ہیں،پہلے پاکستان کو 75کروڑ سے ایک ارب ڈالر فوجی امداد ملتی تھی۔

امریکی ایوان نمائندگان پہلے ہی  بل منظوری دے چکا ہے جبکہ اب امریکی صدر کے دستخط کیلئے وائٹ ہاؤس بھیج دیا گیا ہے جس کے بعد وہ قانون بن جائے گا

نئے دفاعی بجٹ میں امریکا نے پاکستان سے حقانی نیٹ ورک اور لشکرطیبہ کیخلاف کارروائی کی شرط ختم کردی،امداد بارڈر سیکیورٹی کی بہتری کیلئے دی جائے گی۔

امریکی سینیٹ میں 716ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کے حق میں 87اور مخالفت میں 10ووٹ ڈالے گئے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

رواں سال کے آغاز پر امریکی صدر نے شدت پسندی کے خاتمے میں مدد نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پاکستان کی تمام دفاعی امداد روکنے کا اعلان کیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply