• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • زینب کیس میں صرف ایک شخص کا ملوث ہونا ناممکن ہے،اعتزاز احسن

زینب کیس میں صرف ایک شخص کا ملوث ہونا ناممکن ہے،اعتزاز احسن

 اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ مجرم عمران کو گرفتار کر کے دیگر افراد کے ملوث ہونے پر مٹی ڈال دی گئی، گنجان آبادی میں 8 بچیوں کے ساتھ صرف ایک شخص زیادتی کی وارداتیں نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ زینب کیس میں صرف عمران ملزم نہیں، ہوسکتا ہے کوئی گروہ ملوث ہو، میں فقط کسی ایک شخص کے ملوث ہونے کو نہیں مانتا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے مجرم عمران کی گرفتار پر جشن منایا، قوم نے دیکھا شہباز شریف گرفتاری پر مبارکباد لے رہے تھے۔

خیال رہے گذشتہ دنوں پیپلزپارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ شاہد مسعود کے غلط دعوؤں کی آڑ میں سہولت کاروں کو بچانا نہیں چاہیے، عمران اکیلا نہیں بلکہ اُس کے ساتھ اور بھی لوگ تھے، زینب قتل کیس میں ملوث عمران عالمی گینگ کا حصہ تو نہیں البتہ اُس کے ساتھ اور بھی افراد شریک ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

یاد رہے کہ قصور کے رہائشی عمران نے زینب سمیت 8 بچیوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کا اعتراف کیا تھا جس کے بعد 17 فروری کو سپریم کورٹ نے ملزم عمران کو 4 بار سزائے موت اور 32 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply