راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے فاٹا، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 2 خودکش حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اسلام آباد، وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں (فاٹا) اور خیبر پختونخواہ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں آپریشن کیا۔ آپریشن میں 2 خودکش حملہ آور مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 2 خودکش حملہ آور افغانستان سے باجوڑ ایجنسی میں داخل ہوئے۔ دونوں دہشت گردوں کو مینا کے علاقے گٹکی کاغہ کے قریب روکا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دونوں دہشت گرد فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے ریموٹ کنٹرول ریسیور اور ڈیٹو نیٹرز برآمد کرلیے جبکہ افغان موبائل کمپنی نام کے مواصلاتی آلات بھی قبضے میں لے لیے گئے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں