عید الاضحیٰ کب ہوگی؟

عرب میڈیا کے مطابق مصر میں وزارت اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق کے قومی ادارہ برائے فلکیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم ذی الحجہ 7 جون بروز جمعے کو ہوگی، ماہ ذی الحج 1445ھ کا نیا چاند سورج غروب ہونے کے بعد سے مکہ معظمہ کے آسمان پر 11 منٹ اور قاہرہ میں 18 منٹ تک رہے گا، اس حساب سے وقوف عرفہ 15 جون اور عید الاضحیٰ 16 جون کو ہوگی تاہم سعودی عرب کی طرف سے عید الاضحی کا چاند نظر آنے کے اعلان کے بعد ہی حتمی رائے قائم کی جا سکتی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ ذی الحجہ میں فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے مسلمانوں کی بڑی تعداد مکہ معظمہ پہنچتی ہے اور اس ماہ میں سال کی دوسری عید مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جاتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply