شوال کا چاند نظرآگیا،ملک میں عیدالفطرکل ہوگی ۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے اجلاس کی صدارت کی ۔مرکزی اور زونل کمیٹی اسلام آباد کے ممبران ، محکمہ موسمیات، سپارکو اور آئی ٹی ماہرین نے شرکت کی۔
اجلاس میں جدید آلات کے ذریعے شوال کا چاند دیکھاگیا۔

لاہور میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ڈی جی اوقاف خالد محمود سندھو کی سربراہی میں ایوانِ اوقاف میں ہوا ۔ اجلاس میں مفتی محمد اسحاق ساقی الازہری، مولانا محمدعارف سیالوی، مولانا شفیق احمد پسروری،مفتی محمد رمضان سیالوی،مولانا فتح محمدراشدی، مولانا مختار احمد ندیم، مولانا عبدالرحمن بطور سرکاری ممبر شرکت کی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں