کراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش

کراچی کے مختلف علاقں میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا

گلستان جوہر میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔ لیاقت نیشنل اسپتال روڈ ، نارتھ ناظم آباد، نیا ناظم آباد، منگھو پیر،سرجانی ٹاؤن، فیڈرل بی ایریا میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔

سپر ہائی وے ، ملیر ، لانڈھی کے علاقوں میں ہلکی بارش اوریونیورسٹی روڈ اور آئی آئی چندریگر روڈ پر بوندا باندی ہوئی۔

کراچی میں بارش کا آغاز ہوتے ہی ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب حالات کا جائزہ لینے ضلع وسطی پہنچ گئے۔ لیاقت آباد، کریم آباد، تین ہٹی، لسبیلہ اور ملحقہ علاقوں میں انتظامات کا جائزہ لیا۔

شہری بارش کامزہ اٹھانے گھروں سے باہر نکل آئے، مسلسل تین دن کی بارش نے شہریوں کے موڈ کو بھی خوشگوار بنا دیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی کو نکاسی آب کے تمام انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایات کیں، کہا۔ تمام عملہ فیلڈ میں موجود رہے شہریوں کو مشکلات پیش نہ آئیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ دوروز بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب وزیر بلدیات سندھ ناصرحسین شاہ کا کہنا ہے کہ تیز بارشوں کی پیش گوئی کو سامنے رکھتےہوئے سندھ میں رین ایمرجنسی نافذکر دی گئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ بلدیاتی اداروں، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ،کراچی واٹربورڈ اور واسا کو الرٹ رہنےکی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply