• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان تیزی سے فسطائیت کی جانب بڑھ رہا ہے،قانون کی حکمرانی نہیں ہے،عمران خان

پاکستان تیزی سے فسطائیت کی جانب بڑھ رہا ہے،قانون کی حکمرانی نہیں ہے،عمران خان

  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج پاکستان میں قانون کی حکمرانی نہیں، گزشتہ 10 ماہ سے جو کچھ ہو رہا ہم فسطائیت کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں، آئین کی مکمل خلاف ورزی کی جارہی ہے، پی ٹی آئی کے کارکنوں، سوشل میڈیا کی ٹیموں کے ورکرز کو گھروں میں گھس کر دھمکایا جاتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہاں تک کہ جب مطلوب شخص موجود نہ ہو ان کے خاندان کے افراد کو اغوا کرلیا جاتا ہے، اغوا، حراست میں تشدد، متعدد جعلی کیسز، میڈیا پر پابندی، صحافیوں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔

موجودگی کی صورت میں اہلِ خانہ تک کو اٹھا رہےہیں۔اغواء،دورانِ حراست تشدد،جعلی مقدمات کی بھرمار، میڈیا پرمکمل پابندی اور صحافیوں کو ہراساں کئےجانے جیسےلاتعداد واقعات میں آج کےپاکستان کا عکس جھلکتا ہےجس میں قانون کی حکمرانی کا تو نشان تک نہیں جبکہ آئین سےانحراف ہرپہلوسےنمایاں ہے.

Advertisements
julia rana solicitors london

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے مزید  کہا کہ بدمعاش ٹولے کی جانب سے سپریم کورٹ پر حملے کی کوششیں جاری ہیں، پاکستان کے عوام کی طرف سے مزاحمت کی جاتی رہے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply