ٹرین میں لڑکا سپائڈر مین بن گیا، وجہ آپ بھی جانیے

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بھارتی شہری کو بھیڑ سے بھری ٹرین میں بیت الخلا جانے کیلئے ’اسپائیڈرمین‘ بننا پڑا۔

اگرچہ کچھ لوگ اس صورت حال سے کافی محظوظ ہورہے ہیں لیکن یہ ویڈیو ان اہم چیلنجز کی بھی نشاندہی کرتی ہے جس سے بھارتی ہر دن مقابلہ کرتے نظر آتے ہیں۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو انسٹاگرام صارف ابھیناو پریہار نے ریکارڈ کی ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ عام اور سلیپر کلاس میں گزرنے والا ایک عام دن۔
ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کی توجہ اپنی طرف مبذول کرالی ہے جس کے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ اس شخص نے سب کو اسپائیڈر مین کی یاد دلادی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply