چین میں عجیب و غریب واقعہ،نہر کا رنگ نیلا ہوگیا

چین میں عجیب و غریب واقعہ ،دریائی نہر کا رنگ اچانک نیلا ہوگیا۔
چین میں ایک نہر نے مقامی افراد میں اس وقت تجسس پیدا کر دیا جب اس کا رنگ اچانک سے چمکدار نیلے رنگ میں تبدیل ہو گیا۔
فوٹیج میں متحرک پانی دیکھا جاسکتا ہے جس سے ایسا لگتا ہے کہ اسے کسی کیمیکل کی مدد سے رنگ دیا گیا ہے۔ کچھ علاقوں میں جہاں پانی کا بہاؤ تیز تھا، وہاں پانی کا رنگ تھوڑا ماند پڑتے ہوئے دیکھا گیا۔
مقامی افراد نے خدشات کا اظہار کیا جس میں سے بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ ایسا ایک قریبی پیٹرول اسٹیشن کی وجہ سے ہو سکتا ہے جو کیمیائی فضلے کو پانی میں ڈال رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر فوٹیج شیئر کرنے والے صارف کا کہنا تھا کہ کہ فوٹیج اصلی ہے نہ کہ اسپیشل افیکٹس۔ صارف نے مزید کہا کہ میں نے ایسا منظر پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply