یوٹیوب اور سوشل میڈیا پر مزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے شام ادریس نے اپنی قریبی دوست فروگی سے منگنی کرلی۔تفصیلات کے مطابق ویڈیوز میں ساتھ کام کرکے عوام کو لطف اندوز کرنے والے دونوں سوشل میڈیا اسٹارز نے منگنی کرلی ہے اور اس بات کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے ہی کیا۔شام ادریس نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ہم نے منگنی کرلی ہے اور زندگی کا نیا باب شروع کرنے جارہے ہیں۔ شام ادریس نے تو ٹویٹ کی ہی مگر اس خوشی کے موقع پر فروگی سے بھی نہیں رہا گیا اور انہوں نے اپنے مداحوں کو بھی ٹویٹر پیغام میں آگاہ کردیا۔شام نے فروگی کو شادی کی پیشکش کیسے کی؟ ویڈیو میں ملاحظہ کریں۔
اس سے قبل ان دونوں سوشل میڈیا اسٹارز نے نقلی شادی کا شوشہ چھوڑا تھا جس پر انہیں سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں نے خوب تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
شام اور فروگی دونوں کی جانب سے کئے گئے اس اعلان کے بعد مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں