• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • خاتون کے نام سے خطوط ایک ہی شخص نے لکھے ، فورنزک رپورٹ

خاتون کے نام سے خطوط ایک ہی شخص نے لکھے ، فورنزک رپورٹ

ذرائع کے مطابق عدالت عظمیٰ اور عدالت عالیہ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط لکھنے والا ایک ہی شخص ہے ، خطوط کی ہینڈ رائیٹنگ کی فرانزک رپورٹ سی ٹی ڈی کو موصول ہو گئی ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ، اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹس کے ججز کو خطوط کی لکھائی میچ ہو گئی ، خطوط کی لکھائی ایک ہی شخص کی ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریشم، ریشماں اور گلشاد خاتون کے نام سے خطوط ایک ہی شخص نے لکھے اور ایک ہی پوسٹ آفس سے بھجوائے گئے، خطوط میں ڈالا گیا آرسینک بھی ایک ہی شخص نے خریدا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

ذرائع کے مطابق خطوط بھجوانے کا ایک ہی ماسٹر مائنڈ ہے، اُس نے آرسینک کہاں سے خریدا؟ سی ٹی ڈی اس حوالے سے بہت قریب پہنچ چکی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پوسٹ باکسز کے قریب سے حاصل کردہ سی سی ٹی وی ویڈیوز سے شاخت کا عمل نادرا ڈیٹا بیس سے جاری ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply