کیا اب لنکڈ ان بھی ٹک ٹاک کی طرح کام کرے گا؟

ٹک ٹاک کی مختصر ویڈیوز نے تمام سوشل میڈیا ایپس کو خود کو بدلنے پر مجبور کر دیا۔ اب مائیکرو سافٹ کے زیر ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم لنکڈ ان بھی خود کو ٹک ٹاک جیسا بنانے کے لیے تیار ہے۔ لنکڈ ان کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں ٹک ٹاک جیسی مختصر ویڈیوز کی فیڈ کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

لنکڈ ان میں اس اضافے کے بارے میں سب سے پہلے ایک صارف Austin Null نے بتایا تھا اور اب کمپنی نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔ Austin Null نے بتایا کہ اس مقص کے لیے ایپ کی نیوی گیشن بار میں ایک ویڈیو ٹیب دی جائے گی۔ اس ٹیب پر کلک کرنے پر صارفین مختصر ویڈیوز دیکھ سکیں گے اور بالکل ٹک ٹاک جیسا تجربہ ہوگا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

صارفین ان ویڈیوز کو لائیک اور شیئر کر سکیں گے اور کمنٹس کا آپشن بھی دستیاب ہوگا۔ البتہ ٹک ٹاک یا دیگر ایپس کے مقابلے میں لنکڈ ان کی مختصر ویڈیوز میں کیرئیر اور پروفیشنل ازم سے متعلق مواد کو ترجیح دی جائے گی۔خیال رہے کہ لنکڈ ان میں ویڈیوز کو پوسٹ کرنا پہلے بھی ممکن تھا مگر اس کے لیے فیڈ مختص کرنے کا مقصد صارفین کی انگیج منٹ بڑھانا ہے۔ لنکڈ ان میں مختصر ویڈیوز بنانے والوں کو مستقبل قریب میں پیسے کمانے کا موقع بھی مل سکتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply