واٹس ایپ نے اسٹیٹس فیچر کو مزید بہتر کر دیا

اسٹوریز اب ہر سوشل میڈیا اور میسجنگ ایپ کا ایک لازمی جزو ہے، جس سے صارفین اپنے روزمرہ کے مختلف لمحات دیگر افراد کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔ یہ اسٹوریز 24 گھنٹے بعد خودکار طور پر غائب ہوجاتی ہیں۔ واٹس ایپ میں اسٹوریز اسٹیٹس کے نام سے موجود ہے۔

اگر آپ واٹس ایپ اسٹیٹس استعمال کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے اسے بہتر بنایا جا رہا ہے۔WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ کی جانب سے اسٹیٹس فیچر میں ایسی تبدیلی کی جا رہی ہے جو صارفین کو ضرور پسند آئے گی۔

اس تبدیلی کے بعد صارفین اسٹیٹس میں زیادہ طویل ویڈیو پوسٹ کر سکیں گے۔ ابھی واٹس ایپ اسٹیٹس میں 30 سیکنڈ دورانیے کی ویڈیو ہی پوسٹ کی جا سکتی ہے مگر اس تبدیلی کے بعد ایک منٹ کی ویڈیو پوسٹ کی جاسکے گی۔ یہ فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ابھی بیشتر صارفین کو واٹس ایپ اسٹیٹس میں ویڈیو کو ایڈٹ کرنا پڑتی ہے تاکہ 30 سیکنڈ دورانیے کا خیال رکھا جا سکے۔ اسی لیے یہ فیچر اسٹیٹس استعمال کرنے والے صارفین کو ضرور پسند آئے گا۔ جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں پیش کیا گیا ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ تمام صارفین کے لیے اسے کب تک متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply