• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عرب اور مسلم ممالک اسرائیل سے تعلق قطع کریں، حماس کا مطالبہ

عرب اور مسلم ممالک اسرائیل سے تعلق قطع کریں، حماس کا مطالبہ

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے عرب اور مسلم ممالک سے اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

حماس کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اسامہ حمدان نے عرب اور مسلم ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قابض ریاست سے اپنے تعلقات منقطع کر لیں اور اپنے سفیروں کو واپس بلا لیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم عرب اور اسلامی ممالک اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ [اسرائیلی] جارحیت کو روکنے کے لیے اپنی اخلاقی ذمہ داریاں ادا کریں۔

سعودی عرب نے مغربی ممالک کی منافقت اور دوغلے پن پر سوالات اٹھائے ہیں۔

وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مغرب کے دوغلے رویئے کو مسترد کرتے ہیں، اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنے پر مجبور کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں اور ہم بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنے پر مجبور کرنے کے لیے سخت موقف اختیار کرے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم اس دوغلےپن اور رویے کو مسترد کرتے ہیں کہ بین الاقوامی برادری کی صرف بات چیت کافی نہیں بلکہ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالے کہ وہ محاصرہ ختم کرے اور ان فوجی کارروائیوں کو روکے جن کے نتیجے میں بےگناہ جانیں ضائع ہوئیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply