• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جناح ہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی میڈیکل ہسٹری طلب کرلی

جناح ہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی میڈیکل ہسٹری طلب کرلی

جناح ہسپتال میں زیر علاج سابق وزیراعظم نواز شریف سے میڈیکل بورڈ نے تمام میڈیکل ہسٹری طلب کرلی۔ جناح ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے کہا ہے کہ نواز شریف سے سروسز ہسپتال، پی آئی سی اور لندن میں علاج کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں اور رپورٹس کے لئے اہل خانہ اور جیل حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ ایم ایس جناح ہسپتال کے مطابق نواز شریف کے روزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹ ہو رہے ہیں، ان کی شوگر اور بلڈ پریشر کنٹرول میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل بورڈ سابق وزیراعظم کی رپورٹس فائنل ہونے کے بعد محکمہ داخلہ کو بھیجے گا۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو 15 فروری کو کوٹ لکھپت جیل سے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں گزشتہ روز ان کا ایکو ٹیسٹ اور ای سی جی ہوئی تھی۔ سابق وزیراعظم کوٹ لکھپت جیل میں احتساب عدالت کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس میں دی گئی 7 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں اور علاج کی غرض سے انہیں جناح ہسپتال کے پرائیوٹ کمرے میں منتقل کیا گیا ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply