• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ہوشیار: پلاسٹک کے ذرات انسانی خون میں شامل ہونے لگے ہیں، تحقیقی رپورٹ

ہوشیار: پلاسٹک کے ذرات انسانی خون میں شامل ہونے لگے ہیں، تحقیقی رپورٹ

ایمسٹرڈم: سمندر، خوراک، پانی اور ہوا میں شامل ہونے والے پلاسٹک کے ذرات اب انسانی خون میں بھی شامل ہو گئے ہیں۔ اس بات کا انکشاف نئی طبی تحقیق میں ہوا ہے۔

ہم نیوز نے اس ضمن میں مؤقر امریکی اخبار یو ایس اے ٹوڈے میں سائنس ڈائریکٹ کی شائع ہونے والی تحقیقی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہالینڈ کی وریجے یونیورسٹی کے محقق پروفیسر ڈِک ویتھاک اور ان کے ساتھیوں نے تحقیق کی ہے جس میں اس بات کے ثبوت و شواہد ملے ہیں کہ انسانی خون میں پلاسٹک کے ذرات شامل ہو چکے ہیں۔

نئی طبی تحقیق نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ جن خون کے نمونوں میں پلاسٹک کے ذرات پائے گئے ہیں وہ نوجوانوں کے اجسام سے لیے گئے تھے۔

سائنس ڈائریکٹ میں شائع شدہ تحقیقی رپورٹ کے مطابق محققین نے اس مقصد کے لیے 22 صحتمند نوجوانوں کے اجسام سے خون کے نمونے لیے تھے جن میں سے 17 میں پلاسٹک کے ذرات پائے گئے ہیں۔

لیبارٹری میں اس بات کی تو تصدیق ہوئی ہے کہ پلاسٹک کے ذرات انسانی خلیوں کے لیے نقصان کا سبب بنتے ہیں لیکن اس سلسلے میں مزید تحقیق کی تاحال ضرورت ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خون کے آدھے نمونوں میں پی ای ٹی پلاسٹک پایا گیا جو عموماً مشروبات کی بوتلوں کو بنانے میں استعمال ہوتا ہے جب کہ ایک تہائی نمونوں میں پولی اسٹیرین تھا جو کھانے کی اشیا اور دیگر مصنوعات کی پیکنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق خون کے نمونوں میں سے ایک چوتھائی میں پولی تھیلین ملا جس سے پلاسٹک کے بیگز بنائے جاتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

ماہرین کے مطابق یقیناً یہ ایک اہم پیشرفت ہے لیکن اس سلسلے میں مزید تحقیق کی اشد ضرورت ہے تاکہ مزید درست حقائق تک پہنچا جا سکے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply