جشنِ آزادی،باجوں نے فروخت کا ریکارڈ توڑ دیا

14 اگست کے قریب آتے ہی بازاروں میں جشن آزادی کی مناسبت سے ملبوسات اور اشیا کی خرید و فروخت میں تیزی آگئی ،پرچم والی شرٹس خاص طور پر بچوں اور بڑوں میں مقبول ہوگئیں۔ انارکلی لاہور سمیت ملک کی دیگرمارکیٹوں میں سٹال سج گئے۔ پرچم ،جھنڈیوں اور یوم آزادی کے حوالے سے سامان کی خریداری میں اضافہ ہوگیا ۔ خریداروں میں بچے، بڑے سبھی شامل ہیں پاکستانی پرچم والی شرٹ بچوں اوربڑوں میں یکساں مقبول ہے۔دوسری جانب لپاسٹک سے تیار باجے بھی بچوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئے ۔اس حوالے سے نوجوان لڑکوں کے ساتھ ساتھ چھوٹی عمر کے بچے بھی ان ناجوں کے دلدادہ ہیں اور انھیں حاصل کرنے کےلئے والدین کے سامنے کوئی بھی حربہ استعمال کرنے سے بعض نہیں آتے ۔بازار میں یہ باجے 50 روہے سے لیکر 1000 روہے تک فرخت ہو رہے ہیں جن کی آواز کسی بڑے سائز کے باجے سے کم نہیں ۔ایک طرف تو یہ باجے نوجوانوں اور بچوں میں مقبل ہیں وہیں ان کی آواز مریضوں اور گھروں میں موجود بڑی عمر کے افراد کےلئے عذاب ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply